ریکوڈک صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر، سپریم کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل 

  ریکوڈک صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر، سپریم کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل 

  

       اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) سپریم کورٹ نے ریکوڈک صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے 5 رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنی سربراہی میں صدارتی ریفرنس پر سماعت کیلئے پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دیا، سپریم کورٹ ریکوڈک صدارتی ریفرنس پر 25 اکتوبر کو سماعت کرے گی۔بنچ میں جسٹس اعجاز الااحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیٰ آفریدی، جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے ریکوڈک ریفرنس کی منظوری دی تھی، وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر عارف علوی نے ریفرنس سپریم کورٹ کو بھیجا تھا۔

 ریکوڈک ریفرنس

مزید :

صفحہ اول -