عمران خان پہلے بھی سلیٹڈ اب دوبارہ سلیکٹڈ ہونے کیلئے کوشاں ہم شکست دینگے: بلاول بھٹو زرداری 

عمران خان پہلے بھی سلیٹڈ اب دوبارہ سلیکٹڈ ہونے کیلئے کوشاں ہم شکست دینگے: ...

  

       کراچی(سٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب خود مانتا ہے اس کے ہاتھ میں کوئی اختیار نہیں تھا، اگر اختیار نہیں تھا تو استعفیٰ دے دیتا، جھوٹا آدمی ہر شخص پر الزام لگاتا ہے،جبکہ خود سب سے بڑا چور نکلا، ہم مستقبل میں بھی اس کٹھ پتلی کو شکست سے دوچار کرینگے، اس کی پوری سیاست جھوٹ پر مبنی ہے، پہلے بھی سلیکٹڈ اب دوبارہ سلیکٹڈ ہونے کیلئے کوشاں ہے۔کراچی کے علاقے ملیر کے دورہ کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ملیر کے جوانوں نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا، جیالوں نے ثابت کر دیا کل بھی بھٹو زندہ تھا آج بھی بھٹو زندہ ہے، جیالوں نے ہردور کے فرعون، آمروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، سلیکٹڈ، نااہل، نالائق، ناجائز کٹھ پتلی کا بھی مقابلہ کیا، آپ نے نااہل کو تاریخی شکست دلوائی،دراصل یہی نوجوان حقیقی آزادی کی اصل جنگ لڑ رہے ہیں، 2018 ء میں آپ کے ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا تھا، چار سال پورے پاکستان کے عوام نے نقصان بھگتا، آپ نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا، ہم ملکر ملیر، کراچی کے عوام کی خدمت کریں گے، کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں، انکی محنت پر فخر ہے، پی ڈی ایم جماعتوں کا بھی ساتھ دینے پر شکر گزار ہوں، ہم نے ملکر سلیکٹڈ کو ہرایا، اس منافق شخص نے گھر بنانے کے بجائے غریبوں سے چھت چھینیں، جب ہم کہتے تھے اس کی ڈوریں کہیں اور سے ہلتی ہیں، تب نہیں مانتا تھا، ہر کسی کو چور، چور کہتا ہے، خود زکوٰۃو چندہ چور نکلا، اس نے کینسر ہسپتال میں بھی ڈاکہ مارا، یہ اپنا کچن شوکت خانم ہسپتال سے چلاتا ہے۔ اس کا تبدیلی کا نعرہ تباہی، عمران کی سیاست نفرت، پیپلز پارٹی کی سیاست محبت کی سیاست ہے، آنیوالا وقت ثابت کرے گا پاکستان نوجوان قیادت کیلئے تیار ہے، عمران جیسے سیاستدانوں کو ہمیشہ کیلئے ریٹائرمنٹ پر بھیجیں گے، وقت آگیا ہے عمران سیا ست چھوڑ کر بنی گالہ میں مزہ کرے، آپ نے شہید بھٹو کی طرح میرا ساتھ دینا ہے، اگر ملیرکے نوجوان، خواتین ہمارے ساتھ ہیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی، حکیم بلوچ کے تمام مسائل کو 90 دن کے اندر حل کرائیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا وزیر اعلیٰ 90 دن کے اندر مجھے مسائل کو حل کرنے کے بارے میں رپورٹ دیں گے، ہم جانتے ہیں سیاسی دجال سازشیں کر رہے ہیں، اسوقت سیاست نہیں سیلاب متاثرین اہم ایشو ہے، ہمارے پاس وسائل بہت ہی کم ہیں، سیلاب متاثرین اسوقت مشکلات کا شکار ہیں، سیاست چمکانے والوں کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، عمران اپنی سیاست کھیلتا رہے ہم متاثرین کی مدد کرتے رہیں گے، ضمنی الیکشن اور آنیوالا الیکشن بھی آپکا ہے۔

بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -