بارشوں سے پاکستان میں ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے، انٹرنیشنل ریسلرز 

بارشوں سے پاکستان میں ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے، انٹرنیشنل ریسلرز 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رنگ آف پاکستان اور ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ ورلڈ کے تحت ریسلنگ ایونٹ میں شرکت کیلئے آنے 5 انٹرنیشنل ریلسرز نے راجن پور اور فاضل پور کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔ ریلسرز ٹنی آئرن، ماریہ مے، آدم مکسٹیڈ، امیل ڈب، بادشاہ خان نے سیلاب متاثرین کی دل جوئی کی اور طبی کیمپ میں دی جانے والی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ریلسرز نے کہا کہ ریسلنگ ایونٹ کے روینیو کا کچھ حصہ سیلاب متاثرین کو دیں گے۔ بارشوں اور سیلاب سے پاکستان میں ناقابلِ تلافی نقصان ہوا ہے جس کے ازالے کیلئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ رنگ آف پاکستان کے مینیجنگ ڈائریکٹر عمران شاہ نے کہا کہ ریسلنگ ایونٹ سے ملک کا سوفٹ امیج دنیا بھر میں اجاگر کریں گے۔ پاکستان انٹرنیشنل اسپورٹس ایونٹ کیلئے بہترین ہے۔ اس موقع پر چیئرمین رنگ آف پاکستان پیر سید عاصم شاہ اور ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ ورلڈ کے چیف ایگزیکٹو خالد خان بھی موجود تھے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -