سوئٹ ہوم سکھر کے زیر اہتمام سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد

 سوئٹ ہوم سکھر کے زیر اہتمام سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان سوئٹ ہوم سکھر کے زیر اہتمام سیرت النبی (صلی اللہ علیہ وسلم)کانفرنس منعقد کی گئی، تفصیلات کے مطابق پاکستان سویٹ ہوم سکھر نے اپنی PSH مسجد میں سیرت النبی کانفرنس کے تحت عید میلاد النبی (ص) منایا، جس میں فرشتوں نے شرکت کی اور اپنے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نعتیں پیش کی۔ سیرت النبی پر علماء  کرام نے لیکچر (تقریر) کر کے ان کی حوصلہ افزائی  کی اور ہمارے رول ماڈل حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں  سے اپنی زندگی گزارنے کے اصول سیکھنے کا سبق دیا، جس میں تمام فرشتوں نے خوشی خوشی شرکت کی اور اپنے شوق سے سیکھنے کی خواھش کا اظھار کیا۔ اس تقریب سے ان کے چہروں پر مسکراہٹیں آئیں اور یہ مسکراہٹیں قیمتی ہیں ہم آپ سب سے درخواست کرتے ہیں کہ ان کی مسکراہٹوں کو کم نہ ہونے دیں اور ان فرشتوں کی بہتری کے لیے PSH کے ساتھ تعاون کریں۔