صحت کے شعبے میں خیبر پختونخوا حکومت کے میگا منصوبے صحت کارڈ کا ایک اور اعزاز

صحت کے شعبے میں خیبر پختونخوا حکومت کے میگا منصوبے صحت کارڈ کا ایک اور اعزاز

  

       پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے عالمی طبی جریدے دی لینسیٹ ریجنل ہیلتھ میں صحت کارڈ سے متعلق شائع شدہ مقالے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صحت عامہ سے متعلق اقدامات کو اب عالمی سطح پر پزیرائی مل رہی ہے۔ لینسیٹ ریجنل ہیلتھ جریدہ عالمی طور پر طبی و صحت عامہ کی تحقیق کیلئے مقبول جریدہ ہے۔ جریدے میں زیادہ تر عالمی شہرت یافتہ تحقیقی مقالے شائع ہوتے ہیں۔صحت کارڈ سے متعلق مقالہ دی لینسیٹ ریجنل ہیلتھ ساوتھ ایسٹ ایشیا کے ساتویں شمُارے میں شائع ہوچکا ہے۔ مقالے کے محققین میں ریبیکہ فورمین، فائزہ عنبرین، سید شاکر احمد شاہ، خرم ناصر و دیگر شامل ہیں۔ مقالے کے نتائج میں لکھا گیا ہے کہ صحت کارڈ سے وہ کامیابیاں ملیں جو اچھے اچھے ترقی پسند ممالک بھی حاصل نہ کرپائے۔مقالے کے نتائج کا متن ہے کہ صحت کارڈ کا نفاذ ایسے ایسے علاقوں میں کیا گیا ہے جہاں اس سے قبل ہیلتھ انشورنس کا تصور بھی نہیں تھا۔ مقالے میں صحت کارڈ پروگرام کو نہ صرف غربت مُکاو اقدام کے طور پر پیش کیا گیا ہے بلکہ اسے غرُبت کے خاتمے کیلئے بہترین لائحہ عمل گردانا گیا ہے۔ مقالے کے نتائج میں بتایا گیا کہ مزید فنڈنگ اور او پی ڈی کی شمولیت سے پروگرام میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -