سر گرم منشیات ڈیلرز گرفتار، چار کلو  گرام ہیروئن اور دو کلو گرام چر س برآمد 

 سر گرم منشیات ڈیلرز گرفتار، چار کلو  گرام ہیروئن اور دو کلو گرام چر س برآمد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ رحمان بابا پولیس نے مختلف علاقوں کو منشیات سپلائی کرنے میں ملوث دو ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں ایک کاتعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے جبکہ دوسرا دیر کالونی کا رہائشی ہے جو کہ شہر کے مختلف تجارتی مراکز اور مختلف رہائشی علاقوں میں مخصوص گاہک کو منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہیں جن کا تعلق منظم منشیات ڈیلر گروہ سے ہے، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے  چار کلو گرام ہیروئن اور دو کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف تھانہ رحمان بابا میں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے،گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھی پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں،تفصیلات کے مطابق تھانہ رحمان بابا پولیس کو اطلا ع ملی تھی کہ شہر کے مختلف تجارتی و رہائشی علاقوں میں مخصوص گاہک کو منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ملزمان تھانہ رحمان بابا کی حددو میں موجود ہیں، ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا منظور خان نے دیگر پولیس کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان اسلم خان ولد دولت خان اورہارون ولد اعظم خان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں ایک کاتعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے جبکہ دوسرا دیر کالونی کا رہائشی ہے جو کہ شہر کے مختلف تجارتی مراکز اور مختلف رہائشی علاقوں میں مخصوص گاہک کو منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہیں جن کا تعلق منظم منشیات ڈیلر گروہ سے ہے، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے چار کلو گرام ہیروئن اور دو کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی ہے،گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھی پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں،اسی طرح دوسری کارروائی کے دوران ہوائی فائرنگ میں ملوث دو ملزمان نور محمد اورشکیل احمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف بھی برآمد کرلی گئی ہے،تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے،