نواحی علاقوں میں سماج دشمن  عناصر کے خلاف کریک ڈاون

 نواحی علاقوں میں سماج دشمن  عناصر کے خلاف کریک ڈاون

  

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ متھرا پولیس نے شہر کے نواحی علاقوں میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کیا ہے جس کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان کا تعلق شہر کے نواحی علاقوں سے ہے جو کہ آئس،منشیات فروشی اوی دیگر جرائم میں ملوث ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، جن کے قبضہ سے اسلحہ چار عدد پستول،آدھا کلو گرام سے زائد آئس اور ایک کلو گرام چر س بھی برآمد کرلی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغا زکر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ متھرا پولیس نے گزشتہ روز سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 6ملزمان کو گرفتار کیا ہے، ایس ایچ او تھانہ متھرا آصف خان کی جانب سے ہونے والی کارروائیوں کے دوران 6ملزمان وقاص ولد امداد،وقار ولد مختیار علی،عثمان ولد زرشاد،سہیل ولد ذاکر،رضوان خان ولد نیاز محمداور آصف ولد لعل خان کو گرفتار کیا گیا ہے،گرفتار ملزمان کا تعلق شہر کے نواحی علاقوں سے ہے جو کہ آئس،منشیات فروشی اوی دیگر جرائم میں ملوث ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، جن کے قبضہ سے اسلحہ چار عدد پستول،آدھا کلو گرام سے زائد آئس اور ایک کلو گرام چر س بھی برآمد کرلی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغا زکر دیا گیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -