تھانہ سربند پولیس کی کارروائی،آئس ڈیلر سمیت دو ملزمان گرفتار

 تھانہ سربند پولیس کی کارروائی،آئس ڈیلر سمیت دو ملزمان گرفتار

  

پشاور (کرائم رپورٹر)تھانہ سربند پولیس نے خفیہ اطلاع پرکاروائی کے دوران باڑہ قدیم اور دیگر ملحقہ علاقوں میں سر گرم آئس ڈیلرسمیت دیگر منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان ایک کا تعلق ضلع خیبر جبکہ دوسرا نواحی علاقہ بڈھ بیر کا رہائشی ہے، دونوں ملزمان آئس و دیگر منشیات ڈیلروں بھی سپلائی کرتے تھے،جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے،جن سے مجموعی طور پر ایک کلو گرام سے زائد آئس اور ایک کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے، جن کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں،تفصیلات کے مطابق تھانہ سربند پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران آئس ڈیلروں سمیت منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، ایس ایچ او تھانہ سربند مدثر حیات کی جانب سے ہونے والی کارروائیوں کے دوران دو ملزمان حمید ولد شاہ ولی اورعشرت خان ولد اشرف کو گرفتار کیا گیا ہے،گرفتار ملزمان ایک کا تعلق ضلع خیبر جبکہ دوسرا نواحی علاقہ بڈھ بیر کا رہائشی ہے، دونوں ملزمان آئس و دیگر منشیات ڈیلروں بھی سپلائی کرتے تھے،جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے،جن سے مجموعی طور پر ایک کلو گرام سے زائد آئس اور ایک کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے، جن کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -