ڈاکٹر مقصود احمد کی دبئی میں GITEX 2022 نمائش میں شرکت

ڈاکٹر مقصود احمد کی دبئی میں GITEX 2022 نمائش میں شرکت

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سندھ سیف سٹیز اتھارٹی ڈاکٹر مقصود احمدنے سالانہ گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی (GITEX GLOBAL 2022) کی نمائش میں شرکت کی۔ یہ نمائش متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں واقع دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہوئی۔ایونٹ بزنس شروع کرنے کے لیے دنیا کے سب سے بڑے تجارتی ایونٹس میں سے ایک ہے، پانچ روزہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش میں 170 سے زیادہ ممالک کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے100,000 سے زائد افراد، 4,500 کاروبارکے مواقع اور 100 سے زائد ماہر مقررین اور پینلسٹ کی شرکت اسکے نمایاں پہلو ہیں۔گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش مختلف شعبوں کا احاطہ کرتے ہوئے خصوصی طور پر سمارٹ سٹیز، سائبر سیکیورٹی، ڈیٹا اکانومی، موبلٹی، ہیلتھ کیئر اور ٹیلی کام کے شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرتی ہے۔ ٹیکنالوجی کے اس ایونٹ میں عالمی معیشت، معاشرے اور ثقافت کو آگے بڑھاتے ہوئے دنیا کے ماحولیاتی نظام کوایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کے بعد کاروبار کے لئے نئے مواقع فراہم کرتا ہے۔گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش کی طرف سے پیش کردہ گلوبل DevSlam2022 دنیا کا سب سے بڑا ڈویلپر اور ٹیک سکل بلڈنگ ایونٹ ہے۔ ایونٹ  30 سے زائد ممالک کے 8000 کوڈرز، ڈویلپرز، پروگرامرز، سائنسدانوں، پیشہ وارانہ سوفٹ ویئر انجینئرز تک رسائی فراہم کرتا ہے۔گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش ڈی جی سندھ سیف سٹی اتھارٹی کے لئے وہ مثالی پلیٹ فارم فراہم ہے جسکے ذریعے وہ سیکیورٹی کے شعبے میں عالمی تجربہ رکھنے والی شخصیات سے مستفید ہو ئے اور دنیا بھر میں ہونے والی اہم پیش رفتوں سے آگاہی حاصل کی۔ کراچی سیف سٹی  منصوبہ جو کہ2016 سے زیر التوا تھا اب اپنی شروعات کے حتمی مراحل میں ہے منصوبے کے تحت شہر بھر میں 2000 مقامات پر 12,000 کیمروں کی تنصیب کی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -