ممکن ہے عمران خان کو آصف زرداری سے معافی کی درخواست کرنا پڑے،قادر پٹیل 

 ممکن ہے عمران خان کو آصف زرداری سے معافی کی درخواست کرنا پڑے،قادر پٹیل 

  

 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اور رہنما پیپلزپارٹی قادر پٹیل نے کہاہے کہ عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف علی زرداری کرینگے،عمران خان نے لانگ مارچ کیا تو انہیں کس جیل میں رکھنا ہے کا فیصلہ رانا ثناء اللہ کرینگے۔ اپنے بیان میں قادر پٹیل نے کہاکہ عمران خان کو چاہیے آصف علی زرداری کے خلاف بیان بازی میں احتیاط کریں۔ انہوں نے کہاکہ ممکن ہے یوٹرن خان کو آصف علی زرداری سے معافی کی درخواست کرنا پڑے۔ انہوں نے کہاکہ ایک بار پھر کہتا ہوں عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف علی زرداری کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو ابھی ایک جیالے نے شکست دی ہے عام انتخابات میں ان کا مقابلہ جیالوں سے ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ  ضمنی انتخابات میں جنہوں نے عمران کو ووٹ دیئے وہ ہی انہیں پتھر مارینگے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان جھوٹی انا کی خاطر آٹھ حلقوں کے عوام کو قومی اسمبلی میں نمائندگی سے روک رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان نے لانگ مارچ کیا تو انہیں کس جیل میں رکھنا ہے کا فیصلہ رانا ثناء اللہ کرینگے۔

قادر پٹیل 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -