بینک الفلاح کی طرف سے 73,000امریکی ڈالر عطیہ 

بینک الفلاح کی طرف سے 73,000امریکی ڈالر عطیہ 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بینک الفلاح لمیٹڈ نے پاکستان میں کرکٹ کو فروغ دینے کی ہمیشہ بہت زیادہ حمایت کی جبکہ ملک میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی اور امداد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ رواں سال بینک الفلاح نے  پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز میں ہر چھکے پر 1000ہزار ڈالر عطیہ کرنے کا عہدکیا تھا۔ پوری سیریز کے دوران مجموعی طور پر 73چھکے مارے گئے اس تناظر میں بینک الفلاح کی طرف سے تباہ حال انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور  سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کیلئے جے ڈی سی ویلفیئر آرگنائزیشن کو 73, 000ہزار ڈالرعطیہ کیئے جارہے ہیں ۔یہ عطیات بینک الفلاح کے چیئرمین شیخ نہیان بن مبارک النہیان اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی طرف سے 10ملین امریکی ڈالر امداد کا حصہ ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بینک الفلاح کے ہیڈ آف مارکیٹنگ راحیل یوسف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بینک الفلاح نے ضرورت کے وقت ہمیشہ پاکستان کو معاونت فراہم کی اور مستقبل میں بھی یہ معاونت جاری رہے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -