انٹر بینک میں ڈالر 1.70روپے مہنگا، سونے کی قیمت میں 1350روپے تولہ اضافہ 

انٹر بینک میں ڈالر 1.70روپے مہنگا، سونے کی قیمت میں 1350روپے تولہ اضافہ 

  

        اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا۔بدھ کے روز بھی انٹربینک میں ڈالر ایک روپے17 پیسے مہنگا ہوکر 220 روپے 88  پیسے پربند ہوا ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 70 پیسے اضافے سے 227 روپے 90 پیسے کا ہوگیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے جب کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1350 روپیکا اضافہ ہوا ہے۔1350 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونیکی قیمت ایک لاکھ 50 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔دس گرام سونا 1158 روپے اضافے سے ایک لاکھ 28 ہزار 944 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونا 18 ڈالر کم ہوکر 1635 ڈالر فی اونس ہے۔

ڈالر

مزید :

صفحہ اول -