فلم اور ڈرامہ کے شعبوں میں مشترکہ منصوبو ں کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ 

    فلم اور ڈرامہ کے شعبوں میں مشترکہ منصوبو ں کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب  نے کہاہے کہ   وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق تجارت اور بزنس ٹو بزنس روابط کو مزید مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں، پاکستانیوں کی بڑی تعداد سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے  جبکہ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی  نے کہاکہ حالیہ بارشوں اور سیلابوں سے پاکستان میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر شدید دکھ ہوا ہے،  مشکل کی اس گھڑی میں سعودی حکومت پاکستان میں متاثرین سیلاب کی ہر ممکن امداد جاری رکھے گی۔بدھ کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔ملاقات میں  پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں دیرینہ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مملکت کا وزیراعظم نامزد ہونے پر سعودی سفیر کو مبارکباد دی،دونوں ممالک میں ایم او یوز کو حتمی شکل دینے کیلئے ورکنگ کی جائے گی۔ملاقات میں میڈیا اور فلم کے شعبوں میں جاری تعاون کو مزید تیز کرنے پر غورحکومت پاکستان اور عوام کے دل میں خادم الحرمین الشریفین اور سعودی قیادت کے لئے بے پناہ عزت و احترام ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے امدادی سرگرمیوں  کے حوالے سے  سعودی عرب کے سفیر کے اہم کردار کو بھی سراہا جنہوں نے ذاتی طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ ملاقا  ت میں  فلم اور ڈرامہ کے شعبوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ منصوبوں کو عملی شکل دینے کے لئے دونوں اطراف پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔ملاقات میں  وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق تجارت اور بزنس ٹو بزنس روابط کو مزید مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں، پاکستانیوں کی بڑی تعداد سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔اس موقع پر  سعودی سفیر نے کہاکہ حالیہ بارشوں اور سیلابوں سے پاکستان میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر شدید دکھ ہوا ہے،مشکل کی اس گھڑی میں سعودی حکومت پاکستان میں متاثرین سیلاب کی ہر ممکن امداد جاری رکھے گی۔
  سعودی سفیر

مزید :

صفحہ اول -