کالعدم ٹی ٹی پی کا صوبائی خیبر پختونخوا عاطف خان سے 80لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ 

کالعدم ٹی ٹی پی کا صوبائی خیبر پختونخوا عاطف خان سے 80لاکھ روپے بھتے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


          پشاور (این این آئی)کالعدم تحریک طالبان نے خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر عاطف خان سے لاکھوں روپے بھتے کا مطالبہ کردیا۔کالعدم تنظیم نے صوبائی وزیر خوراک، کھیل و اومور نوجوانان اور سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی عاطف کو خان کو ایک خط لکھ کر تنبیہ کی کہ آپ ٹی ٹی پی مردان کے مطلوبہ افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔دستیاب کالعدم ٹی ٹی پی کے خط کی نقل کے مطابق عاطف خان کو کہا گیا کہ اگر انہیں ٹی ٹی پی کے مطلوبہ افراد کی فہرست سے نکلنا ہے تو اس کے لیے 80 لاکھ روپے دینے ہوں گے۔خط میں صوبائی وزیر کو انتباہ کیا گیا کہ ہمارے پاس آپ کے حوالے سے مکمل معلومات اور ریکارڈ موجود ہے، 3 روز کے اندر جواب دیں۔دوسری جانب عاطف خان نے کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے بھتے کی رقم کا خط موصول ہونے کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ باقی لوگوں کی طرح مجھ سے بھی بھتے کا مطالبہ کیا ہے تاہم اس سوال پر کہ کیا وزیراعلیٰ کے بھائی کو بھی بھتے کی پرچی ملی ہے؟ انہوں نے کہا کہ باقی لوگوں کا مجھے علم نہیں۔صوبائی وزیر نے کہا خط متعلقہ سیکیورٹی اداروں کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے، آگے ان کا کام ہے۔
عاطف خان

مزید :

صفحہ اول -