ٹرانس جینڈر ایکٹ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج 

ٹرانس جینڈر ایکٹ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج 
ٹرانس جینڈر ایکٹ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹرانس جینڈر ایکٹ 2018 کے رولز 2020 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ کے رول اسلامی تعلیمات اور قوانین کے منافی ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ ٹرانس جینڈر ایکٹ کے رول 2020 کو کالعدم قرار دے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -