لکس ایوارڈپاکستانی ٹیلنٹ کو مناتے اور عزت افزائی کرتے ہے،عاصمہ حق

لکس ایوارڈپاکستانی ٹیلنٹ کو مناتے اور عزت افزائی کرتے ہے،عاصمہ حق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(خصوصی رپورٹ) لکس اسٹائل ایوارڈز (LSA) گذشتہ 21 سالوں سے پاکستان میں ٹیلنٹ کی پہچان کا سب سے نامور پلیٹ فارم ہے۔ سالانہ تقریب انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لیے ہمیشہ کی طرح پرعزم ہے اور گزشتہ سالوں کے دوران اپنے پسندیدہ فنکاروں کے قابل ستائش کام کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے ملک کے لوگوں کی خدمت کرتی آئی ہے۔ان خیالات کا اظہاریونی لیور پاکستان بیوٹی اینڈ ویلبیئنگ کی سربراہ عاصمہ حق نے لکس اسٹائل ایوارڈزشومیں کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کیا کہ ہم پاکستان بھر میں مختلف آوازوں کو بااختیار بناتے ہیں اور مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دینے اور اپنے ستاروں کو دنیا کے نقشے پر لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ہمیں یہ بھی احساس ہے کہ ہمارا ملک اب تک کی سب سے بڑی معاشی تباہی کا سامنا کر رہا ہے جس کے لیے بھر پور کوشاں ہیں اور سیلاب زدہ جوعلاقوں متاثر ہیں۔ ان کے لیے یونی لیور پاکستان کی طرف سے بحالی کی کوششوں میں تقریباً 1 ملین امریکی ڈالر کا حصہ دیاگیا ہے جس کا مقصد موسمیاتی لچکدار انفراسٹرکچر، پائیدار رہائش اور کھوئے ہوئے ذریعہ معاش کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے مائیکرو فنانس بنانا ہے اس امید کے ساتھ کہ یہ اقدامات سیلاب متاثرین کی مدد کریں گے تاکہ وہ اپنے گھروں کی تعمیر نوآسانی سے کرسکیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس جذبے کے ساتھLSAتفریحی صنعت کی محنت کو مناسب انداز میں تسلیم کرے گا اور تمام پاکستانیوں کے لیے مثبت اور امیدیں روشن کرنے کے لیے اپنے اسٹیج کو روشن کرے گا۔

مزید :

صفحہ اول -