فیصل آباد، جھگڑے کے دوران مشتعل رشتہ داروں کی فائرنگ، 2سگے بھائی قتل، آئی جی کا نوٹس

فیصل آباد، جھگڑے کے دوران مشتعل رشتہ داروں کی فائرنگ، 2سگے بھائی قتل، آئی جی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      فیصل آباد (کرائم رپورٹر) جھگڑے کے دوران دو سگے بھائیوں کو قتل کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ میں فیضان مدینہ کے قریب جھگڑے کے دوران مشتعل افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنے رشتہ دار سگے بھائیوں چونتیس سالہ واجد علی ولد مبارک علی اور بتیس سالہ آصف علی ساکنان 266 ر ب کو قتل کر دیا اور اسلحہ لہراتے دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے،قتل کے معاملہ کا آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے نوٹس لے لیا ہے، آئی جی پنجاب نے آر پی او فیصل آباد ڈااکٹر معین مسعود سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے، سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر ایس پی جڑانوالہ ارتضی کمیل موقع پر موجود رہے، ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) محمد اجمل کی سربراہی میں ایس پی جڑانوالہ کی زیر نگرانی تین پولیس ریڈنگ ٹیمیں دی گئی ہیں، ایس ایچ او تھانہ کھڑیانوالہ، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ کھڑیانوالہ اور ایس ایچ او تھانہ بلوچنی پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دیا ہے۔
 سگے بھائی قتل

مزید :

صفحہ اول -