متنازع ٹوئٹس کیس؛ اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

متنازع ٹوئٹس کیس؛ اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
متنازع ٹوئٹس کیس؛ اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)متنازع ٹوئٹس کیس میں گرفتار پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا،سپیشل جج سینٹرل کل اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنائیں گے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں اعظم سواتی کی ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت ہوئی، اعظم سواتی کی جانب سے وکیل بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے،پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے عدالتی دائرہ اختیار پر اعتراض کردیا، رضوان عباسی نے کہاکہ ایف آئی اے عدالت کے سواتی کیس کے معاملے میں دائرہ کار پر بات کرونگا ،یہ معاملہ اس عدالت کے دائرے سے باہر ہے اورسیشن جج کے پاس جانا چاہئے ۔

پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے کہاکہ اعظم سواتی نے ٹوئٹ کے ذریعے نفرت انگیز بیان دیا،اعظم سواتی نے ٹوئٹ کے ذریعے فوج میں بغاوت کی کوشش کی،اعظم سواتی نے دوران تفتیش ٹوئٹ کا اعتراف کرلیا۔عدالت نے اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا،سپیشل جج سینٹرل کل اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنائیں گے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -