ڈار کا ڈر ختم ، انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا

ڈار کا ڈر ختم ، انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا
ڈار کا ڈر ختم ، انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹر بینک میں کاروباری روز کے آغاز پر ہی ڈالر 42پیسے مہنگا ہو گیا  ہے ، انٹر بینک میں ڈالر 221روپے 30 پیسے میں فروخت ہو رہا ۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 220روپے 88پیسے  پر بند ہوا تھا اور آج کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ہے، ڈالر گزشتہ روز کی نسبت 42پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 221 روپے 30 پیسے  میں فروخت ہو رہا ہے  ۔

دوسری جانب  پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے، 100انڈیکس 126پوائنٹس اضافے سے 42ہزار 352 پر آ گیا ہے۔

مزید :

بزنس -