ایف اے ٹی ایف کا اجلاس آج پیرس میں ہوگا، پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پر امید

ایف اے ٹی ایف کا اجلاس آج پیرس میں ہوگا، پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پر ...
ایف اے ٹی ایف کا اجلاس آج پیرس میں ہوگا، پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پر امید

  

پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن )فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا 2روزہ اجلاس آج سے پیرس میں شروع ہو رہا ہے، پاکستان تمام نکات پر عمل درآمد کے بعد اب پر امید ہے کہ اس بار  نام گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق ایف اے ٹی ایف اجلاس میں دیگر امور کے علاوہ پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے جانے کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کریں گی ۔

واضح رہے کہ پاکستان کا نام 2018 میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ڈالا گیا تھا اور27 نکات پر عمل درآمد کیلئے ایکش پلان دیا گیا، بعد ازاں پاکستان کو مزید 7 اور پھر 6 نکات پرعمل درآمد کرنے کا کہا گیا تھا، ان نکات پرعمل درآمد کا جائزہ لینے کیلئے ایف اے ٹی ایف کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، وفد کی رپورٹ کی روشنی میں پاکستان پر امید ہے کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔

پیرس میں 20 اور 21 اکتوبر کو ہونے والے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں انٹرپول، آئی ایم ایف اورعالمی بینک کے حکام سمیت 206 تنظمیوں کے وفود شرکت کریں گے۔

اجلاس جعلی کمپنیوں اور دوسرے طریقوں سے ناجائز فنڈز کی منی لانڈرنگ روکنے کا جائزہ لے کر اس سلسلے میں رہنمائی بھی کرے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -