ممنوعہ فنڈنگ کیس، طارق شفیع اور فیصل مقبول کی حفاظتی ضمانت میں 2 ہفتے کی توسیع، عمران خان کو بینکنگ کورٹ سے رجوع کی ہدایت

ممنوعہ فنڈنگ کیس، طارق شفیع اور فیصل مقبول کی حفاظتی ضمانت میں 2 ہفتے کی ...
ممنوعہ فنڈنگ کیس، طارق شفیع اور فیصل مقبول کی حفاظتی ضمانت میں 2 ہفتے کی توسیع، عمران خان کو بینکنگ کورٹ سے رجوع کی ہدایت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں طارق شفیع اور فیصل مقبول کی حفاظتی ضمانت میں 2 ہفتے کی توسیع کرتے ہوئے 5 روز میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا، عدالت نے واضح کیاکہ عمران خان اور دیگر کے خلاف کیس بینکنگ کورٹ میں سنا جائے گا ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کیخلاف فارن ایکس چینج ایکٹ کے مقدمہ کی سماعت ہوئی،عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے کہاکہ عمران خان اور دیگر کے خلاف کیس بینکنگ کورٹ میں سنا جائے گا ،جسٹس محسن اخترکیانی نے احکامات جاری کئے ۔

عدالت نے ملزمان طارق شفیع اور فیصل مقبول کو 5 روز میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا، عدالت نے طارق شفیع اور فیصل مقبول کی حفاظتی ضمانت میں 2 ہفتے کی توسیع کردی، عدالت نے کہاکہ ملزمان شامل تفتیش ہوں اور بینکنگ کورٹ سے رجوع کریں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -