سپریم کورٹ نے سندھ میں سیلاب متاثرین میں امداد تقسیم کی نگرانی میں ججز کا کردار ختم کردیا

سپریم کورٹ نے سندھ میں سیلاب متاثرین میں امداد تقسیم کی نگرانی میں ججز کا ...
سپریم کورٹ نے سندھ میں سیلاب متاثرین میں امداد تقسیم کی نگرانی میں ججز کا کردار ختم کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے سندھ میں سیلاب متاثرین میں امداد تقسیم کی نگرانی میں ججز کا کردار ختم کردیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں 3 رکنی نے سیلاب متاثرین میں امداد تقسیم پر ججز کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دینے کے معاملے کی سماعت کی، عدالت نے کہاکہ سندھ میں سیلاب متاثرین میں امداد تقسیم کی نگرانی میں ججز کا کردار ختم کردیا۔عدالت نے کہاکہ ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق شہریوں پر مشتمل کمیٹیاں حکومتی اداروں کے ساتھ کام کریں گی، امدادتقسیم سے متعلق رپورٹس ہائیکورٹ میں جمع کرائی جائیں گی ۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ کیس ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے، سارے ایشوز وہیں اٹھائے جائیں ،ہائیکورٹ کا بہت احترام ہے، راستے میں نہیں آئیں گے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -