حکومت کا تحریک انصاف کے مزید25 ارکان اسمبلی کے استعفیٰ منظور کرنے پر غور 

حکومت کا تحریک انصاف کے مزید25 ارکان اسمبلی کے استعفیٰ منظور کرنے پر غور 
حکومت کا تحریک انصاف کے مزید25 ارکان اسمبلی کے استعفیٰ منظور کرنے پر غور 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے تحریک انصاف کے مزید25 اراکین قومی اسمبلی کے استعفیٰ منظور کرنے پر غور شروع کردیا۔

نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز نے پارلیمانی ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پی ٹی آئی پر دباﺅ بڑھانے کیلئے استعفے منظور کرنے پر غور کر رہے ہیں ،شعبہ قانون سازی سے فہرست مانگی گئی جو سپیکر کو بھجوا دی گئی ،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو بھیجی گئی فہرست میں زیادہ اراکین کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے ،سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا نام بھی فہرست میں شامل ہے،ذرائع کاکہناہے کہ استعفوں کی منظوری سے متعلق حتمی فیصلہ اتحادی جماعتیں کریں گی ۔

یاد رہے کہ سپیکر اس سے قبل تحریک انصاف کے 11 اراکین کے استعفے منظور کر چکے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -