مفتاح اسماعیل کو وزارت خزانہ کے بعد وفاقی وزیر کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا

مفتاح اسماعیل کو وزارت خزانہ کے بعد وفاقی وزیر کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا
مفتاح اسماعیل کو وزارت خزانہ کے بعد وفاقی وزیر کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو  وزارت کے بعد وفاقی وزیر کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا، کابینہ ڈویژن کی جانب سے  وفاقی وزیر  کے عہدے سے سبکدوشی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی   ۔۔۔ کے مطابق مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیر کی 6ماہ کی مدت ختم ہونے پر عہدے سے سبکدوش کیا گیا ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق مفتاح اسماعیل کی سبکدوشی کا طلاق 19اکتوبر سے ہو گا، مفتاح اسماعیل وزارت خزانہ کے عہدے سے ہٹنے کے بعد بنا کسی قلمدان کے وفاقی وزیر تھے اور اب انہیں  وفاقی وزیر کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -