نوکری چھوڑنے سے انکار پر بھارت میں شوہر نے بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

نوکری چھوڑنے سے انکار پر بھارت میں شوہر نے بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ...
نوکری چھوڑنے سے انکار پر بھارت میں شوہر نے بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک شوہر نے ملازمت  چھوڑنے سے انکار پر اپنی اہلیہ کو  بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کاکہنا ہےکہ بیوی اپنے شوہر کی بغیر اجازت سپر مارکیٹ میں ملازمت کررہی تھی اور اسی وجہ سے شوہر نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا تاہم بیوی سے مار پیٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے  آنے کے بعد 27سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون تشدد سے بری طرح زخمی ہوئی اور اس کے چہرے پر زخم آئے جب کہ خاتون کا  مؤقف تھا کہ وہ یہ ملازمت قرض اتارنے کے لیے کررہی تھی تاہم  شوہر کے تشدد  کے خلاف  خاتون نے بھی پولیس کو شکایت درج کرائی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -