"پشپا 2" کے ہیرو نے سلمان خان اور شاہ رخ خان کی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

"پشپا 2" کے ہیرو نے سلمان خان اور شاہ رخ خان کی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
سورس: @facebook

  

دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)فلمی شائقین کو تیلگو سپر سٹار الورجن کی نئی آنے والی "پشپا 2" کا بے صبری سے انتظارکیا جا رہاہے۔ بھارتی سینما رپورٹس کے مطابق" پشپا 2 "نے  شاہ رخ خان کی "پٹھان" اور سلمان خان کی فلم  "ٹائیگر 3"  کے تمام  ریکارڈ  توڑ دیئے۔

این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق تیلگو فلموں کےمعروف اداکار الوارجن ، جن کا شمار بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں ہوتا ہے ۔ گذشتہ برس الوارجن کی فلم پشپا نمائش کے لیے پیش کی گئی ۔ اس فلم نے کامیانی کے ریکارڈز توڑ ڈالے ، ہندی ڈب کے ساتھ بھی پشپا نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ۔ جس کے بعد اس فلم کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا گیا ۔ جس کے بعد پشپا 2 فلم کا شائقین بے صبری سے انتظار کرنے لگے ہیں ۔ اس فلم کا شمار بھارت کی "دی ماسٹ آویٹڈ فلم آف2023"   میں کیا جارہا ہے ۔

 یاد رہے کہ 2023 میں شاہ رخ خان کی فلم "پٹھان" اور سلمان خان کی فلم "ٹائیگر 3" بھی نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔ بھارتی سینما رپورٹس کے مطابق پشپا 2 نے اگلے برس شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم "پٹھان "اور سلمان خان کی" ٹائیگر 3" کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے ۔

واضح رہے کہ  الوارجن کی فلم" پشپا 2" اگلے برس ریلیز کی جارہی ہے ۔

مزید :

تفریح -