اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا،وفاقی دارالحکومت میں ہر قسم کی تقرریوں اور تبادلوں پر بھی پابندی عائدکردی گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 24 دسمبر کو ہوگی،کاغذات نامزدگی 7 سے 11 نومبرتک جمع کرائے جا سکتے ہیں ، الیکشن کمیشن امیدواروں کی حتمی فہرست 29 نومبر کو جاری کرے گا۔