پیپلز پارٹی کو چھوڑنے سے متعلق اعتزاز احسن اپنی پوزیشن واضح کردی

پیپلز پارٹی کو چھوڑنے سے متعلق اعتزاز احسن اپنی پوزیشن واضح کردی
پیپلز پارٹی کو چھوڑنے سے متعلق اعتزاز احسن اپنی پوزیشن واضح کردی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی میری فیملی ہے، میرا پیپلزپارٹی چھوڑنے یا کسی اور جماعت میں شمولیت کا امکان نہیں ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہاکہ پٹیاں ابھی بھی چل رہی ہیں کہ اعتزاز احسن بنی گالہ میں بیٹھے ہیں، عمران خا ن سرگودھا اور میں یہاں لاہور میں ہوں، میرا پیپلز پارٹی چھوڑنے کا کوئی امکان نہیں،ان کا کہناتھا کہ ایک گروہ کو خبر مل گئی کہ میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں جا رہا ہوں، یہ واویلا مچایا جا رہا ہے کہ مجھے پارٹی سے نکالنا چاہئے،کہاجارہاہے کہ پی ٹی آئی سے مجھے نگران وزیر اعظم بنانے کی بات ہو رہی ہے، کہاجاتارہا کہ پارٹی دشمن رویے کے خلاف مال روڈ پر مظاہرہ ہورہا ہے۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کاکہناتھا کہ عمران خان میرے دوست ہیں مگر پیپلز پارٹی میراخاندا ن ہے ، ایسے انداز گفتگو میں یقین نہیں رکھتا کہ سیاسی اختلاف ہو تو جو برا کہنا چاہیں کہہ دیں ،کیا اگر سیاسی اختلاف ہو تو رانا ثنا اللہ کی زبان استعمال کرنا شروع کر دیں، 

اعتزاز احسن نے کہاکہ جب وکلا کی تحریک چلا رہا تھا تب بھی کہا جاتا تھا کہ یا پیپلز پارٹی چھوڑ دیں، میرا جواب تھا کہ پیپلز پارٹی چھوڑ سکتا ہوں اور نہ ہی وکلا تحریک، میرے تعلقات پارٹی کے ساتھ اس وقت بھی شائستہ تھے اور رہنے چاہئیں، ان کاکہناتھاکہ مجھے دو مئی 2007 کو پیپلز پارٹی چھوڑنے کا پیغام پرویز مشرف سے ملا،پرویز مشرف نے کہا آپ وزیر اعظم بنیں، میں تب بھی تیار نہیں تھا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہاکہ دل سے سمجھتا ہوں کہ ہمارے اداروں کو سیاسی باتوں میں نہیں آنا چاہیے ، خواجہ آصف کیاکیا کہتے رہے ہیں ان کو سنجیدہ نہیں لیتا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -