انڈین آئیڈل میں ریجیکٹ کیے گئے گلوکار کے گیت نے دھوم مچا دی

 انڈین آئیڈل میں ریجیکٹ کیے گئے گلوکار کے گیت نے دھوم مچا دی
 انڈین آئیڈل میں ریجیکٹ کیے گئے گلوکار کے گیت نے دھوم مچا دی
سورس: Instagram/rito.96

  

ممبئی (آئی این پی )بھارت کے مشہور رئیلٹی شو انڈین آئیڈل کے رواں 13 ویں سیزن میں ریجیکٹ کیے گئے امیدوار ریتو ربا کا گیت ریلیز ہوتے ہی ہٹ ہوگیا۔بھارتی رئیلٹی شو کا 13 واں سیزن جاری ہے اور اس کے ججز میں وشال دادلانی، ہمیش ریشمیا اور نیہا ککڑ شامل ہیں۔

ریتو ربا نامی گلوکار نے شو کے دوران ججز کے چیلنج پر سٹیج پر کھڑے کھڑے میوزک کمپوز کیا تھا اور اپنا لکھا ہوا گانا گا کر سنایا تھا تاہم اس کے باوجود انہیں شو سے نکالا گیا۔اب وہی گانا بھارت کی بڑی میوزک کمپنی نے ریتو سے خرید کر انہی کی آواز میں جاری کیا ہے۔ ہیر رانجھا گیت ریتو نے ہی لکھا ہے اور خود ہی گایا ہے۔ گیت ہیر رانجھا بھارت کی ٹی وی انڈسٹری کی نامور جوڑی پر فلمایا گیا ہے اور اسے ایک دن میں 26 لاکھ سے زائد بار یوٹیوب پر دیکھا گیا ہے۔

مزید :

تفریح -