ایلون مسک کی کمپنی کی طرف سے یوکرین میں انٹرنیٹ کی مفت فراہمی لیکن ماہانہ کمپنی کتنا نقصان برداشت کررہی ہے؟ بڑا دعویٰ

ایلون مسک کی کمپنی کی طرف سے یوکرین میں انٹرنیٹ کی مفت فراہمی لیکن ماہانہ ...
ایلون مسک کی کمپنی کی طرف سے یوکرین میں انٹرنیٹ کی مفت فراہمی لیکن ماہانہ کمپنی کتنا نقصان برداشت کررہی ہے؟ بڑا دعویٰ
سورس: Representational Image

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی انٹرنیٹ کمپنی ’سٹار لنک‘ جنگ زدہ ملک یوکرین میں مفت انٹرنیٹ فراہم کر رہی ہے۔ گزشتہ دنوں عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ سٹارلنک یہ سروس مفت مہیا نہیں کر رہا بلکہ امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون سٹارلنک کو اس کے عوض ادائیگی کر رہا ہے۔اب ایلون مسک نے رائٹرز کے اس دعوے کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ ان کی کمپنی یوکرین میں مفت سروس کے عوض کسی سے کوئی رقم نہیں لے رہی۔

ایلان مسک نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ ان کی کمپنی سپیس ایکس، جس کے پاس سٹارلنک کی ملکیت ہے، کو یوکرین میں مفت سروس مہیا کرنے پر کے عوض پنٹا گون سے کوئی رقم نہیں مل رہی۔ البتہ چند دیگر ممالک، تنظیموں اور افراد کی طرف سے 11K اور 25Kٹرمینلز کے لیے ادائیگی کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود سپیس ایکس کو ماہانہ 2کروڑ ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے تاہم ہم یہ سروس جاری رکھیں گے۔“ ایک اور ٹویٹ میں ایلان مسک نے بتایا کہ ”یوکرین میں سٹارلنک کی سروس ایکٹیو ہو چکی ہے اور مزید ٹرمینلز پہنچائے جا رہے ہیں۔“

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -