خیبرپختونخوا میں عدم ادائیگی پر ٹھیکیدار نے تعمیر کیا گیا پل ہی گرادیا

خیبرپختونخوا میں عدم ادائیگی پر ٹھیکیدار نے تعمیر کیا گیا پل ہی گرادیا
خیبرپختونخوا میں عدم ادائیگی پر ٹھیکیدار نے تعمیر کیا گیا پل ہی گرادیا
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانسہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر مانسہرہ میں ایک ٹھیکیدار نے ادائیگی نہ ہونے پر تعمیرکیا گیا پل گرا دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے اس مقامی ٹھیکیدار کو حالیہ سیلاب میں ٹوٹ جانے والے پل کی تعمیر کا ٹھیکہ دیا گیا تھا۔ یہ پل مانسہرہ میں نالہ منور پر بنایا گیا تھا۔ٹھیکیدار نے وقت پر پل تعمیر کر دیا اور واجبات کے لیے اتھارٹی سے رابطہ کیا جہاں سے لیل و لعل سے کام لیا جانے لگا۔
گزشتہ دنوں ٹھیکیدار نے ادائیگی نہ ہونے پر مشتعل ہو کر پل کو توڑ ڈالا۔ دوسری طرف کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ان کا اس پل کی تعمیر سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اتھارٹی نے اس علاقے میں صرف ایک چیئرلفٹ کی تنصیب کے لیے فنڈز دیئے ہیں۔