پاکستانی ایتھلیٹ جس نے 50گھنٹے مسلسل دوڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی

 پاکستانی ایتھلیٹ جس نے 50گھنٹے مسلسل دوڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی
 پاکستانی ایتھلیٹ جس نے 50گھنٹے مسلسل دوڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ایتھلیٹ جمال سعید نے بیک یارڈ الٹرا ورلڈ چیمپئن شپ میں 50گھنٹے مسلسل دوڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق حالیہ بیک یارڈ الٹرا ورلڈ چیمپئن شپ میں جمال سعید نے 50گھنٹے مسلسل دوڑ کر 335کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جو پاکستان اور جنوبی ایشیاءمیں ایک ریکارڈ ہے۔ 
اس چیمپئن شپ میں جمال سعید نے بھارت، برازیل، سنگاپور، ناروے اور دیگر ممالک کے ایتھلیٹس کو شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔ واضح رہے کہ بیک یارڈ الٹرا ورلڈ مقابلے میں دنیا بھر سے ان ایتھلیٹس کو شامل کیا جاتا ہے جو 6.7کلومیٹر فی گھنٹہ کے تناسب سے ایک ’لوپ‘ (Loop)ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ جو کھلاڑی سب سے زیادہ لوپس ختم کرتا ہے وہ فاتح قرار پاتا ہے۔ اس مقابلے میں جمال سعید نے سب سے زیادہ 50لوپس ختم کیے۔

مزید :

کھیل -