خیبرپختونخوا اور وفاق میں شدید ٹینشن ہے، معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا نے اعتراف کرلیا

خیبرپختونخوا اور وفاق میں شدید ٹینشن ہے، معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا ...
خیبرپختونخوا اور وفاق میں شدید ٹینشن ہے، معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا نے اعتراف کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایبٹ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ  خیبرپختونخوا اور وفاق میں شدیدٹینشن ہے،امن امان قائم کرناصوبوں کی ذمہ داری ہے،نیشنل سیکیورٹی وفاق کی ذمہ داری ہے۔

نجی ٹی وی " ہم نیوز " کے مطابق بیرسٹر سیف نے کہا کہ سوات میں کچھ کارروائیاں ہوئیں مگر وین پر حملہ دہشتگردی نہیں ،وزیردفاع خواجہ آصف کابیان اس کی ذہنی کیفیت کی عکاسی ہے،وفاق275ارب روپےصوبےکواداکرے۔

معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹرسیف نے کہا کہ  ایبٹ آباد،صوبائی حکومت عوام کومکمل ریلیف فراہم کررہی ہے۔

خیال رہے گزشتہ روز خواجہ آصف نے قومی اسمبلی  میں خطاب کے دوران کہا تھا کہ سوات میں لگی آگ ہمارے دامن تک پہنچ سکتی ہے ۔13 سال بعد وہی سلسلہ شروع ہو گیا ،خوشی کی بات ہے سوات کے لوگ اکٹھے ہوئے ہیں ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے سپریم کورٹ کے جج یا بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کسی موجودہ یا سابق جج کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -