ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ کی پرفارمنس سے متعلق سنیل گواسکر کا اہم بیان

ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ کی پرفارمنس سے متعلق سنیل گواسکر کا اہم بیان
ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ کی پرفارمنس سے متعلق سنیل گواسکر کا اہم بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف اپنا پہلا میچ ہونے سے 3 ہفتے پہلے سے آسٹریلیا میں موجود ہے اور بھرپور تیاریاں کر رہی ہے، اس دوران بھارتی ٹیم نے بڑی ٹیموں کے خلاف پریکٹس میچز بھی کھیلے ہیں۔

سنیل گواسکر نے کہا کہ ایک بات تو یقینی ہے کہ اگر بھارتی ٹیم اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ نہیں جیت پاتی تو یہ تیاریوں کی وجہ سے تو نہیں ہو سکتا، ’اگر آپ نے تیاری نہیں کی تو ناکام ہونے کے لیے تیار ہو جاؤ‘ والا فارمولا بھارت پر اپلائے نہیں ہو گا کیونکہ بھارتی ٹیم نے ورلڈکپ کے لیے بھرپور تیاری کی ہے۔

لیجنڈ بھارتی کرکٹر سمجھتے ہیں کہ بھارتی ٹیم کی پرفارمنس دو طرفہ سیریز میں ہمیشہ سے ہی اچھی رہی ہے چاہے وہ ہوم گراؤنڈ پر ہو یا بیرون ملک ہو لیکن بلیو شرٹس نے حالیہ ملٹی نیشن ٹورنامنٹس میں اچھا پرفارم نہیں کیا کیونکہ بھارتی ٹیم نے ان ٹورنامنٹس کو آسان لیا تھا۔

سابق بھارتی کپتان نے اپنے کالم میں مزید کہا کہ اس مرتبہ اس ٹیم کے ساتھ ایسا نہیں ہے، نوجوانوں اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے امتزاج اور بھارتی کرکٹ فین کے ٹرافی جیت کر گھر لانے کی مثبت سوچ کے باوجود دیگر ٹیمیں بھی پریکٹس میچز کھیل کر اچھی تیاری میں ہیں اور بھارتی ٹیم کو روک سکتی ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ جسپریت بمراہ اور رویندرا جڈیجا کی غیر موجودگی میں موجودہ بھارتی ٹیم بھی کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -