'برطانیہ نے وزیر اعظم کی صورت میں ایسی رسوائی کبھی نہیں دیکھی' لز ٹرس کے استعفے پر روس کا رد عمل

'برطانیہ نے وزیر اعظم کی صورت میں ایسی رسوائی کبھی نہیں دیکھی' لز ٹرس کے ...
'برطانیہ نے وزیر اعظم کی صورت میں ایسی رسوائی کبھی نہیں دیکھی' لز ٹرس کے استعفے پر روس کا رد عمل
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانیہ کی وزیر اعظم کی حیثیت سے لِز ٹرس نے استعفیٰ دے دیا ہے، روس نے کہا ہے کہ برطانیہ نے وزیر اعظم کی صورت میں ایسی رسوائی کبھی نہیں دیکھی.

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ٹیلی گرام پر کہا کہ "تباہ کن جہالت اور ملکہ سے ملاقات کے فوری بعد  آخری رسومات کو یاد رکھا جائے گا۔" "برطانیہ نے وزیر اعظم کے طور پر اس طرح کی رسوائی کو کبھی نہیں جانا۔"

ستمبر میں بورس جانسن کی جگہ لز ٹرس کے وزیر اعظم بننے کے ایک دن بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا تھا کہ برطانیہ جس طرح سے اپنے لیڈروں کا انتخاب کرتا ہے وہ "جمہوریت سے بہت دور" ہے۔


خیال رہے کہ پارٹی ارکان کی بغاوت کے بعد لز ٹرس نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے صرف 45 دن بعد ہی مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے.