بلاول بھٹو سے شادی کی خبریں، ماہ نور سومرو نے تردید کردی

بلاول بھٹو سے شادی کی خبریں، ماہ نور سومرو نے تردید کردی
بلاول بھٹو سے شادی کی خبریں، ماہ نور سومرو نے تردید کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے شادی کی خبروں پر ماہ نور سومرو کا موقف آگیا.

ہیلو میگزین نے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی شادی ماہ نور سومرو کے ساتھ طے پائی ہے. وہ پیپلز پارٹی کی بانی کارکن رقیہ خانم سومرو کی پوتی ہیں. دونوں کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوگی.

بلاول کی شادی کی تاریخ سامنے نہیں آئی اور نہ ہی پیپلز پارٹی کی طرف سے باضابطہ طور پر اس حوالے سے کوئی بیان جاری کیا گیا ہے تاہم ماہ نور سومرو نے ان خبروں کی تردید کی ہے.

اپنے ایک ٹویٹ میں ماہ نور سومرو نے کہا کہ برائے مہربانی میری شادی سے متعلق جعلی خبریں پھیلانے سے گریز کریں. بلاول بھٹو زرداری میرے پارٹی لیڈر ہیں اور پیپلز پارٹی تمام جیالوں کی فیملی ہے.

 

مزید :

Breaking News -قومی -