ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

Oct 20, 2024 | 12:31 AM

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 
ان دنوں آپ جن مشکلات کا شکار ہیں ان کے ختم ہونے کے لئے تقریباً 14 یوم درکار ہیں، مگر اگلے چار دنوں میں سخت مشکل ختم ہو جائے گی۔ آپ خاموشی سے چلیں اور اپنے روز گار کی طرف توجہ دیں، اس میں حالات آپ کے حق میں ہیں اور جن لوگوں نے قرض لینا یا دینا ہے وہ کامیاب رہیں گے اور گھریلو ماحول میں بھی جاری کشیدگی کا ان شاءاللہ خاتمہ ہو سکے گا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 
جو لوگ بہت عرصے سے بندش یا بیماری میں مبتلا چلے آ رہے ہیں، اب وہ ان شاءاللہ ان سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ یہ ہفتہ شروع ہوتے ہی آپ کے معاملات میں بہتری اور تیزی لے آئے گا اور جس جگہ پر بھی امید لگا کر بیٹھے ہیں،اس میں کامیابی دلائے گا۔ ضرورتیں پوری ہوتی رہیں گی اور گھر میں جو معاملات خراب تھے وہ اب ٹھیک ہو رہے ہیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
یا حی یا قیوم کا ورد دن میں کم سے کم 500 بار روزانہ کریں اور ساتھ میں 450 مرتبہ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا بھی۔ اس عمل سے آپ ان شاءاللہ ہر پریشانی ا ور مشکل سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور جس طرف سے بھی رکاوٹیں آ رہی تھیں وہ بھی ختم ہو جائیں گی جو بھی لوگ اپنی جگہ تبدیل کرنا چاہتے ہیں وہ چند دن صبر کر لیں اسی میں بہتری آ جائے گی۔ان شاءاللہ 
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
نوکری پیشہ افراد کے تبادلے کا امکان ہے اور جو لوگ نوکری کی تلاش میں ہیں، ان کو بھی خوشخبری مل جائے گی۔ من پسند جگہ رشتہ وغیرہ طے کروانے والوں کے لئے بھی اچھی خبر ہے۔ جو عرصہ دراز سے مناسب رشتے کے انتظار میں بیٹھے تھے ان کے نصیب بھی اللہ اب ضرور کھول دیں گے اور جس مقصد کے لئے بھی رقم درکار ہو گی، اس کا بندوبست بھی ہو جائے گا۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
کاروباری معاملات میں بہتری کی امید ہے اور جو لوگ نوکری میں تبدیلی چاہتے ہیں وہ اب کوشش کر سکتے ہیں اللہ نے چاہا تو کامیابی مل جائے گی۔ ان دنوں خواہشمند افراد نے رشتے وغیرہ کی بات بھی طے ہو سکتی ہے بعض کی من پسند جگہ پر۔ اولاد کے خواہشمند افراد بھی خوشخبری سن سکیں گے اور جن لوگوں کو کسی بھی حوالے سے رقم درکار ہے وہ مل جانے کی امید ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کے لئے اب حالات مختلف ہیں۔ آپ نے برسوں مشکلات اور تکلیفوں میں زندگی گزاری ہے۔ میرے اللہ نے چاہا تو اب ان کی زندگی کا عروج شروع ہونے والا ہے اور برسوں کے بعد قسمت مہربان ہو رہی ہے تو آپ اپنی مکمل توجہ اس پر رکھیں اور کوشش کریں کہ آپ کی توجہ روز گار کی طرف رہے ۔اگر کوئی شراکت کی آفر کرے تو اس کو قبول کرنے میں کوئی ہرج نہیں ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو جس طرف سے بھی کوئی پریشانی آ رہی ہے تو میرے اللہ نے چاہا تو اب رک جائے گی آپ پر جاری ڈپرشن کا خاتمہ ہوگا اور عرصہ دراز کے بعد سکون کا سانس نصیب ہوگا اور مالی طور پر بھی اب مضبوط سے مضبوط ہوں گے۔ جن لوگوں نے نیا کام شروع کرنا ہے وہ بسم اللہ کر یں،اللہ مدد فرمائیں گے۔ بندش وغیرہ سے نجات مل چکی ہے، اب ان شاءاللہ اچھا ہی ہوگا۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کافی عرصے سے کسی قسم کی بندش وغیرہ میں جکڑے ہوئے تھے وہ بحکم اللہ مشتری کے زائچے میں آ جانے سے اس میں سے آزاد ہو جائیں گے اور اس کے ساتھ ہی بہت سے خراب معاملات میں آسانیاں آنا شروع ہو جائیں گی۔ان دنوں تو ان لوگوں کے لئے بھی بڑی اچھی خبر ہے جو من پسند جگہ پر شادی کرنا چاہتے تھے اور اس میں رکاوٹیں آ رہی تھیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
لالچ کو اپنے اندر جگہ نہ دیں۔ آپ کے نصیب میں جو ہوگا وہ آپ کو مل کر رہے گا اور آپ کی زندگی میں 12 سال مشکلات کے گزرے ہیں۔ اب آگے برسوں میں بھی کوئی ایسا ستارہ زائچے میں دکھائی نہیں دے رہا جو آپ کو تنگ کر سکے اور جن لوگوں نے زندگی میں خوشیاں کم دیکھی تھیں، اب ان کے ہر معاملے میں وارے نیارے ہونے والے ہیں ،فکر نہ کریں اللہ بہتر کرے گا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 
ایک بار پھر مالی صورت ِحال میں غیر متوقع بہتری آنے کی امید پیدا ہو گئی ہے ،بحکم اللہ ستاروں کی پوزیشن اس وقت ٹوٹل آپ کے حق میں جا رہی ہے اور آنے والے دنوں کے بارے میں اچھی خبریں مل رہی ہیں۔آپ کو واضح اندازہ ہو رہا ہے کہ اب کچھ اچھا ہونے والا ہے اور ان شاءاللہ ہوگابھی ۔جو لوگ نوکری میں تبدیلی چاہتے ہیں، ان کے لئے اب بآسانی اچھی خبر ملے گی۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 
ایک اپنے کے ساتھ اختلافات شدت اختیار کر رہے ہیں۔ آپ کو ہر صورت اپنا غصہ قابو میں رکھنے کی ضرورت ہے، ورنہ بات شاید آپ کے ہاتھوں سے نکل جائے۔ اور پھر یہ ساتھ برسوں کے لئے چھوٹ جائے۔ بس خاموشی سے وقت گزاریں اور در گزر سے کام لیں، وراثتی امور میں بھی معاملات آپ کے حق میں ہیں، غلطی کر کے ان کو ہرگز خراب کرنے کی کوشش نہ کریں تو بہتر رہے گا۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جن افراد نے اپنے کام میں تبدیلی کرنی ہے تھوڑا سا صبر کر لیں،ان شاءاللہ اسی میں فائدہ ہوگا اور جو لوگ نوکری وغیرہ کرنا چاہ رہے ہیں،ان کو ان شاءاللہ مل جائے گی۔ جن لوگوں سے آپ ان دنوں اپنے دل کی باتیں کر رہے ہیں، ان پر زیادہ اعتبار نہ کریں، وہ کسی وقت بھی اپنا مزاج اور رخ تبدیل کر کے مخالفین سے جا ملیں گے۔ اس لئے ہر صورت محتاط رہنا ہی ضروری ہے۔

مزیدخبریں