وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر کتنے بجے ہو گا ؟ جانیے

Oct 20, 2024 | 02:04 AM

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا، اجلاس آج دوپہر اڑھائی بجے دوبارہ ہوگا۔

"دنیا نیوز " کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم چیمبر میں ہوا، تمام وفاقی وزراء پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کے چیمبر میں موجود تھے۔وزیراعظم شہباز شریف اور اٹارنی جنرل منصور عثمان، اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ اور محسن نقوی بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود تھے۔

اجلاس کے بعد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ کابینہ کا اجلاس آج دوپہر ڈھائی بجے دوبارہ ہوگا، بعض تبدیلیوں کے بعد کابینہ سے ترمیمی بل کی منظوری آج لی جائے گی۔

مزیدخبریں