ثانیہ مرزا نے مسکرانے کی وجہ تلاش کرلی

Oct 20, 2024 | 11:58 AM

حیدرآباد (ویب ڈیسک) سابق بھارتی ٹینس  سٹار ثانیہ مرزا نے مسکرانے کی وجہ تلاش کرلی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے نئی تصویر شیئر کی جس میں انہیں کالا چشمے پہنے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’مسکرانے کی ہمیشہ ایک وجہ ہوتی ہے۔ اسے تلاش کریں۔‘
ثانیہ مرزا نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی ہے جسے ہزاروں کی تعداد مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا معروف پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ہیں۔اس جوڑی کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جو کہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہے۔

مزیدخبریں