پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان آج پھر مذاکرات ہوں گے

Oct 20, 2024 | 12:54 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اور جے یو آئی کے درمیان آج پھر مذاکرات ہوں گے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے  مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ  پی ٹی آئی کا وفد سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے گھر جائے گا، آئینی ترمیم پر دونوں جماعتوں کےدرمیان حتمی مشاورت ہو گی،ذرائع کے مطابق   پی ٹی آئی آئینی ترمیم پر حتمی جواب سے مولانا کوآگاہ کرے گی۔

مزیدخبریں