عدلیہ حکومت کے تابع نہیں ہونی چاہیے،شاہد خاقان عباسی

Oct 20, 2024 | 01:26 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم اور سینئر سیاستدان شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ عدلیہ حکومت کے تابع نہیں ہونی چاہیے۔

نجی ٹی وی چینل" ایکسپریس نیوز "کے مطابق شاہد خاقان عباسی کاکہناتھا کہ آئینی ترامیم کم از کم عوام کے سامنے رکھی جائیں،رات کے اندھیرے میں فیصلے نہیں ہونے چاہئیں۔ آئینی ترامیم پر ایک ماہ سے فضول بحث لگی ہوئی ہے، کسی کو کچھ پتہ نہیں،آج ملک میں جمہوریت کے علم بردار مولانا فضل الرحمان ہیں۔

مزیدخبریں