ہم آپ کے ساتھ چلیں گے،مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو  کوفون 

Oct 20, 2024 | 03:26 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم پر حکومت اور اتحادیوں کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے رابطہ کیا ہے، مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ ہم آپ کے ساتھ چلیں گے اور آپ کے  ساتھ کئے گئے فیصلوں کی پاسداری کریں گے،سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ ہمارے سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی  ابھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ رہے ہیں۔

مزیدخبریں