آپ سب کو 26ویں آئینی ترمیم مبارک ہو ، بلاول بھٹو زرداری

Oct 20, 2024 | 03:34 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہے کہ  آپ سب کو 26ویں آئینی ترمیم مبارک ہو ۔

 نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ مولانا سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جے یو آئی نے آئینی ترمیم کے مسودے پر بہت محنت کی ہے، مولانا فضل الرحمان کا شکرگزار ہوں ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہناہے کہ میری اور مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس کے بعدپی ٹی آئی کا ردعمل بہت افسوسناک ہے،پی ٹی آئی نے ہر فورم کو استعمال کیا لیکن ترمیم پر ایک لفظ نہیں دیا،پھر بھی درخواست کرتا ہوں پی ٹی آئی قومی مفاد میں اس ترمیم کا ساتھ دے، ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی ارکان نے کمیٹی میں اور ملاقاتوں میں  اتفاق رائے کیا تھا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا، جس میں کابینہ نے 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی۔

مزیدخبریں