کابینہ نے آئینی ترمیم سے متعلق کس کے مسودے کی منظوری دی؟مصدق ملک نے بتا دیا

Oct 20, 2024 | 03:55 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی کابینہ نے آئینی ترمیم سے متعلق کس کے مسودے کی منظوری دی، وفاقی وزیر مصدق ملک نے اس حوالے سے بتا دیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مصدق ملک کاکہنا ہے کہ حکومت نے اپنا مسودہ منظور کیا، کابینہ نے اس مسودے کی منظوری دی جو پیپلزپارٹی، حکومت اور اتحادیوں نے ملکر بنایا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے حکومتی اتحادی جماعتوں بشمول پیپلزپارٹی کا 26ویں آئینی ترمیم کا مجوزہ مسودہ منظورکیا۔

مزیدخبریں