نیوزی لینڈ نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا

Oct 20, 2024 | 10:46 PM

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔

دبئی میں کھیلےجانے والے فائنل میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ نےجیتا اور پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز ہی بنا سکی اس طرح نیوزی لینڈ نے فائنل میچ 32 رنز سے جیت لیا۔پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر نیوزی لینڈ میں جشن کا سماں ہے ، کرکٹ بورڈ نے کامیابی پر ویمنز ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے ۔یاد رہے آج ہی کے دن  نیوزی لینڈ کی مینز ٹیم نے بھارت میں 36 سال کے بعد ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

مزیدخبریں