فلپائن، سمندری طوفان ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا، تیزہواؤں، بارشوں سے نظام زندگی مفلوج

فلپائن، سمندری طوفان ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا، تیزہواؤں، بارشوں سے نظام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                منیلا(آئی این پی) فلپائن کے ساحلی علاقوں سے سمندری طوفان ٹکرا گیا جس کے باعث تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارشوں نے نظامِ زندگی مفلوج کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا ہے کہ طوفان کی شدت کے پیش نظر تقریبا ً27ہزارافراد کو متاثرہ ساحلی علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔محکمہ موسمیات نے خبردارکیا ہے کہ سمندرمیں لہریں 6فٹ تک بلند ہو سکتی ہیں جبکہ کئی علاقوں میں سیلاب کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔طوفان کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کے ساتھ متعدد پروازیں اور کشتیوں کی آمد و رفت بھی معطل کر دی گئی۔ایمرجنسی ریسکیو ٹیموں کو الرٹ کردیا گیا  جبکہ شہریوں کو ساحلی پٹی سے دوررہنے کی ہدایت کی گئی، حکومتی اداروں نے ریلیف کی سرگرمیوں کیلئے متاثرہ علاقوں میں امدادی کیمپ قائم کر دئیے گئے۔

مزید :

علاقائی -