کوئٹہ:سر محمد اشرف سمالانی   سریاب کا درخشاں ستارہ!

  کوئٹہ:سر محمد اشرف سمالانی   سریاب کا درخشاں ستارہ!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ستارہ بلوچستان فٹبال کلب کے سیکرٹری سر محمد اشرف  ایک عظیم انسان، رہنما اور معلم بھی تھے

 عابد عمر

سریاب کی سرزمین نے ہمیشہ ایسے ہیرے پیدا کیے ہیں جنہوں نے اپنے کردار، اخلاق اور خدمت سے معاشرے پر گہرے اثرات چھوڑے۔ انہی درخشاں چہروں میں ایک نام سر محمد اشرف سمالانی کا ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سر محمد اشرف سمالانی۔نہ صرف فٹبال کھلاڑی کے ایک بہترین کھلاڑی تھے بلکہ ایک عظیم انسان، رہنما اور معلم بھی تھے۔ سر محمد اشرف سمالانی، ستارہ بلوچستان فٹبال کلب کے سیکرٹری اور اہم کھلاڑی تھے۔انہوں نے میدان میں ہمیشہ اپنی محنت اور اخلاق سے ایک مثال قائم کی۔ ان کا کھلاڑیوں سے برتاؤ ہمیشہ محبت، خلوص اور عزت پر مبنی ہوتا تھا، یہی وجہ تھی کہ ہر کھلاڑی ان کے اخلاق اور رویّے سے متاثر رہتا تھا۔ سریاب کے میدان آج ان کی کمی شدت سے محسوس کر رہے ہیں کیونکہ وہ صرف ایک کھلاڑی نہیں بلکہ نوجوانوں کے لئے ایک رہنما تھے۔

سر اشرف سمالانی نے اپنی خدمات صرف میدان تک محدود نہیں رکھیں۔ وہ تعلیمی اداروں میں بھی سرگرم رہے اور طلباء کو کھیلوں کی اہمیت سے آگاہ کرتے تھے۔ ان کا ماننا تھا کہ صحت مند جسم ہی صحت مند ذہن پیدا کرتا ہے۔وہ اکثر اپنے شاگردوں سے کہا کرتے تھے کھیل صرف تفریح نہیں، یہ زندگی جینے کا طریقہ ہے۔اپنی بیماری کے باوجود وہ ہمیشہ نوجوانوں کی رہنمائی کرتے رہے، یہاں تک کہ زندگی کے آخری دنوں میں بھی ان کے دِل میں سریاب کے نوجوانوں کا درد موجود تھا۔ان کے انتقال کے بعد پورا سریاب غمزدہ ہے۔ کھلاڑی، طلباء، اساتذہ اور عام لوگ سب اس بات پر متفق ہیں کہ سریاب نے ایک عظیم انسان کھو دیا ہے۔سر محمد اشرف سمالانی کی شخصیت اس بات کی یاد دہانی ہے کہ ایک فرد اپنی محنت، اخلاق اور خدمت سے پوری نسل پر اثر ڈال سکتا ہے۔ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور سریاب کے نوجوان ان کے نقشِ قدم پر چل کر ہی ان کی یاد کو زندہ رکھ سکیں گے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے، آمین ثم آمین۔

final

مزید :

ایڈیشن 1 -