اللہ کرے دوحہ میں پاک افغان امن معاہدہ دیرپا ہو،قطر اور ترکی کا شکریہ،سعدرفیق 

  اللہ کرے دوحہ میں پاک افغان امن معاہدہ دیرپا ہو،قطر اور ترکی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ   پاکستان اور افغانستان کے مابین دوحہ  میں ہونے والا امن معاہدہ احسن اقدام  ہے،اسکی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں ۔قطر اور ترکی کا شکریہ۔ایکس پربیان میں سعد رفیق نے کہا کہ اللہ کرے یہ معاہدہ دیرپا ہو اور استنبول میں 25 اکتوبر  کو ہونے والے دوسرے اجلاس میں اسکی جزئیات طے کی جا سکیں،دونوں اقوام کی بہبودی،ترقی،سلامتی اور استحکام ایک دوسرے کی علاقائی خود مختاری آزادی اور معاشی استحکام سے وابستہ ہیں ،ہمیں معلوم ہونا چاہیے  کہ افغانستان  ہندوستان نہیں  اور افغانستان کو معلوم ہونا چاہیے  کہ پاکستان دارلحرب ہے نہ امریکہ، برطانیہ یا روس۔دین اسلام، روایات، خونی رشتے، جغرافیہ ہمیں  ایک دوسرے سے جدا نہیں ہونے دیں گے۔

سعد رفیق

مزید :

صفحہ آخر -