پی آئی اے کا مسقط کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ

    پی آئی اے کا مسقط کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نیوز رپورٹر) قومی ایئرلائن پی آئی اے نے خلیجی ممالک جانے والے پاکستانیوں کیلئے اہم اعلان کرتے ہوئے مسقط کے لیے باقاعدہ فضائی آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق نئے روٹس پر فضائی آپریشن رواں ماہ کے اختتام سے شروع ہوگا۔ترجمان کے مطابق 29 اکتوبر کو پہلی پرواز لاہور سے مسقط روانہ ہوگی جبکہ 30 اکتوبر کو اسلام آباد سے بھی پرواز کا آغاز کیا جائیگا۔ ان روٹس پر پی آئی اے کی ایئر بس 320 طیارے آپریٹ کرینگے۔پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئے بین الاقوامی روٹس کی شمولیت سے قومی ایئرلائن کی آمدن میں اضافہ ہوگا جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بہتر اور براہِ راست سفری سہولتیں فراہم ہونگی۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے مالی مشکلات اور انتظامی چیلنجز کے باوجود اپنی بحالی کی حکمت عملی پر عملدرآمد جاری رکھا ہوا ہے اور فضائی نیٹ ورک کو بتدریج وسعت دی جا رہی ہے۔ مسقط روٹ کی بحالی قومی ایئرلائن کے توسیعی منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد بین الاقوامی مارکیٹ میں پی آئی اے کی موجودگی کو مضبوط بنانا ہے۔ 

پی آئی اے 

مزید :

صفحہ آخر -