بزدار دور کی کرپشن پر تحقیقات کرنیوالے افسر کیخلاف ہی کارروائی شروع  

    بزدار دور کی کرپشن پر تحقیقات کرنیوالے افسر کیخلاف ہی کارروائی شروع  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی)سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار دور کی کرپشن پر تحقیقات کرنے والے تحقیقاتی افسر کیخلاف ہی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔بزدار دور کی بڑی مالی بے ضابطگی کی تحقیقات پر پبلک اکاؤ نٹس کمیٹی تھری نے عدم اعتماد کر دیا۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے طلب کرنے پر تحقیقاتی افسر نے رخصت لے لی، تحقیقاتی افسر کے پیش نہ ہونے پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے سخت نوٹس لے لیا۔پبلک اکاؤ نٹس کمیٹی تھری نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو تحقیقاتی افسر کے چھیٹوں پر جانے کی تحقیقات کی ہدایت کر دی۔ کمیٹی تھری نے تحقیقاتی افسر ڈاکٹر فرح مسعود کو دوبارہ طلب کرلیا۔بزدار دور میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ ا تھا رٹی منڈی بہاؤالدین میں 200 ملین کی مالی بے ضابطگی کی تحقیقات کیلئے  ممبر انکوائری ڈاکٹر فرح مسعود کو نامزد کیا گیا تھا۔پبلک اکاؤ نٹس کمیٹی تھری نے ممبر انکوائری ڈاکٹر فرح مسعود کی تحقیقات پر عدم اعتماد کر دیا۔

کارروائی شرو

مزید :

صفحہ اول -